جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’آخرت کے منکرین کو شیر خدا حضرت علیؓ کا جواب‘‘

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابا محمد یحییٰ خان کی کتاب ’’کاجل کوٹھا‘‘میں وہ حضرت علی ؓ سے منسوب ایک پُر حکمت روایت نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہاں پہ حضرت علی کرم اللہ وجہہُ کی وہ حکایت یاد آتی ہے ایک لا دین شخص حاضر ہوا، کہنے لگا۔”یا علی ابن ابو طالب! میں اللہ کو واحدہ لا شریک نہیں مانتا جبکہ آپ رضی اللہ تعالی عنہہ مانتے ہیں۔ اب یہ آپ رضی اللہ تعالی عنہہ یہ بتائیے کہ مجھ اور

آپ رضی اللہ تعالی عنہہ میں کیا فرق ہے۔۔۔ کھانا، پینا، پہننا آپ رضی اللہ تعالی عنہہ کے ساتھ بھی لگا ہوا ہے اور میرے ساتھ بھی۔۔۔میں بھی خوش ہوں، آپ رضی اللہ تعالی عنہہ بھی پھر مجھے آپ رضی اللہ تعالی عنہہ کے اللہ کو ماننے یا کلمہ پڑھنے کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی؟”آپ رضی اللہ تعالی عنہہ مسکرا دیئے بڑی نرمی سے فرمایا۔”فرض کرو کہ میدان حشر بپا ہے خدا اور اس کی خدائی وہاں پہ موجود ہے، نہ ماننے والوں کو جہنم میں اور ماننے والوں کو جنت میں داخل کیا جا رہا ہے، اب تم صرف ہاں اور ناں میں جواب دو’’ وہاں گھاٹے میں تم یا میں؟”وہ بلا تامل بولا’’یقیناً میں گھاٹے میں ہوں کہ اللہ کو نہیں مانتا‘‘اب آپ رضی اللہ تعالی عنہہ پھر فرمانے لگے۔”اب فرض کرو کہ بقول تمہارے کہ اللہ کا وجود نہیں’’ تو پھر کیا صورت ہوئی‘‘ یعنی کوئی نہ تمہیں نقصان اور نہ مجھے کوئی گھاٹا”۔وہ بلا تامل بولا”بالکل درست”آپ رضی اللہ تعالی عنہہ مسکرائے اور فرمانے لگے۔”پہلی صورت میں تم گھاٹے میں تھے، دوسری صورت میں ہم دونوں برابر تو کیا یہ نفع کا سودا نہیں کہ ہم مان لیں کہ اللہ وحدہُ لا شریک ہے تاکہ کسی کو بھی نقصان گھاٹے کا احتمال ہی نہ رہے۔”وہ مشرک یہ کھلی دلیل سن کر ایمان لے آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…