جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

روزہ کھولنے کی دعا پہلے نہیں بلکہ کب پڑھنی چاہئے۔۔معروف پاکستانی عالم دین نے سب کو حیران کر دیا۔۔ویڈیو لنک میں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی مسلمانوں پر خاص عنایت کا نام ہے۔ اس ماہ کے حوالے سے اہتمام و ترتیب خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ روزے کے مکروہات اور حرام سمجھنےاور ان سے بچنے کے ساتھ سنت نبویؐ کے تحت رمضان المبارک گزارنے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ چند ایسی چیزیں جو کہ آج ہمارے معاشرے میں رچ بس چکی ہیں اس سے متعلق

گمان یہ ہوتا ہے کہ یہی صحیح طریقہ ہے جیسا کہ عموماََ سمجھا جاتا ہے کہ روزہ کھولنے سے پہلے روزہ کھولنے کی مسنون دعا پڑھنی چاہئے اور ہم لوگ ایسا ہی کرتے ہیں مگر اس حوالے سے مفتی اکمل جو کہ ایک معروف عالم دین ہونے کے ساتھ مختلف اسلامی نجی ٹی وی چینل پر دین سے متعلق مسائل بیان کرتے ہیںاپنے ایک ویڈیوبیان میں فرماتے ہیں کہ افطار کا اذان سے کوئی تعلق نہیں ، یعنی یہ ضروری نہیں کہ اذان ہو اور ہم افطار کریں۔ جیسے ہی افطار کا وقت ہو افطاری کر لینی چاہئے۔مفتی اکمل کہتے ہیں کہ عموماََ افطار کے وقت خلاف سنت کام کئے جاتے ہیں جن سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ عموماََ لوگ افطار سے قبل دعا پڑھ کر روزہ کھولتے ہیں جو کہ روزہ کھولنے کے بعد پڑھنے کی دعا ہے۔ہمارے ٹی وی چینل اس حوالے سے افطار کے وقت روزہ کھولنے کی دعا کے ٹائٹل کے ساتھ مسنون دعا ’’اللھم انی لک صمت و بک امنت و علیک توکلت و علی رزقک افطرت‘‘چلا دیتے ہیں جو کہ دراصل روزہ کھولنے کی دعا نہیں بلکہ روزہ کھولنے کے بعد کی دعا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کیا کہا۔۔!ویڈیو ملاحظہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…