جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

خانہ کعبہ کے بالکل سامنے مکہ ٹاور کا سب سے اوپر والا کمرہ کس کے لیے مخصوص ہے ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت پوری دنیا میں ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں مساجد ہونگی جن میں فرزندان اسلام روزانہ خالق کائنات کی عبادت کرتے ہیں ۔ ایک سے ایک خوبصورت اور حسین ترین مساجد جنہیں دیکھ کر دل خود بخوود سبحان اللہ کہہ اٹھتا ہے اور رب ذوا لجلال کی مدح سرائی کرنے کو دل چاہتا ہے جس نے انسان کو اس قدر اعلیٰ صناعی اور صلاحیتیوں سے نوازا کہ خود انسان بھی حیرت زدہ رہ گیا۔

قارئین کی دلچسپی کی ایک نذر ایک خبر کہ فرزندان اسلام کے مقدس ترین مقام بیت ا للہ کے عین سامنے مکہ کلاک ٹاور کی عظیم الشان عمارت واقع ہے جو 2013 میں اپنے افتتاح کے موقع پر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت تھی۔اس عمارت کی چوٹی زمین سے 607 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور بلند ترین مقام پر ایک خوبصورت سنہرا ہلال بنایا گیا ہے جس کی چمک میلوں دور سے آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔ چوٹی کے عین نیچے، سنہری ہلال کی بنیاد میں ایک خاص کمرہ بنایا گیا ہے جسے کائنات کے خالق کی عبادت کے لئے وقف کیا گیا ہے۔رپوٹس بتاتی ہیں کہ یہ دنیا کا بلند ترین عبادت خانہ ہے ۔ نماز کے لئے بنائے گئے اس کمرے تک پہنچنے کے لئے ہائی سپیڈ لفٹ استعمال کرنا پڑتی ہے جو عمارت کے ٹاپ فلور تک جاتی ہے۔ اس کے بعد 18 میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا جا سکتا ہے یا اس کے لئے دنیا کی بلند ترین چئیر لفٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ عمارت کی تعمیر کے لئے کام کرنے والے انجینئروں کا کہنا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی کرنے والے چاہتے تھے کہ کعبتہ اللہ کے پاکیزہ اور روح پرور نظارے کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ تعمیر کی جائے جس کی تکمیل کے لئے بلند ترین مقام پر واقع ہلال کے اندر یہ خاص کمرہ تعمیر کیا گیا جہاں مسلمان باری تعالیٰ کی عظمتوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…