منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

نبی کریم ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ ’’دجال ‘‘ خانہ کعبہ کا طواف کررہا ہے اور ۔۔!

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارک ہے کہ دجال ہرجگہ جائے گالیکن مکہ اورمدینہ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔اللہ تعالیٰ نےفرشتوں کی ڈیوٹی لگارکھی ہے کہ جب دجال آئے گاتواسے مارمارکربھگادیں گے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب فتنہ دجال کا ظہور ہوگا تو اللہ پاک حرمین شریفین کے ہر دروازے پر دو فرشتے مقرر کر دیں گے جو اسلام مخالف لوگوں کو ، دجال اور دجال کے حامیوں کو اندر داخل ہونے سے روکیں گے ۔ اسی طرح ایک اور حدیث مبارکہ
میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نےفرمایاکہ میں نے خواب میں دیکھاکہ

سیدناعیسیٰ ابن مریم دوانسانوںکے کندھوںپرہاتھ رکھے ہوئے کعبۃ اللہ کاطواف کررہے ہیںاوراسی خواب میں میں نے یہ بھی دیکھاکہ دجال بھی آپ کے پیچھے کعبۃ اللہ کاطواف کررہاہے۔(ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو کعبہ کا طواف کرتے دیکھا ۔ اچانک ایک صاحب نظر آئے ، گندم گوں بال لٹکے ہوئے تھے اور دو آدمیوں کے درمیان ( سہارا لیے ہوئے تھے ) ان کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا ۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ کہا کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ، پھر میں مڑا تو ایک دوسرا شخص سرخ ، بھاری جسم والا ، گھنگریالے بال والا اور ایک آنکھ سے کانا جیسے اس کی آنکھ پر خشک انگور ہو نظر آیا ۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ کہا کہ یہ دجال ہے ۔ اس کی صورت عبدالعزیٰ بن قطن سے بہت ملتی تھی ۔ یہ عبدالعزیٰ بن قطن مطلق میں تھا جو خزاعہ قبیلہ کی ایک شاخ ہے: حدیث نمبر 7026 )۔ہرپیغمبرکاخواب گواہی ہوتاہے حقیقت پرمبنی ہوتاہے۔عیسیؑ نے جس طرح دوانسانوں کے کندھوں پرہاتھ رکھاہواہے اسی طرح دجال نے بھی دوانسانوں کے

کندھوں پرہاتھ رکھاہواہے اورطواف کررہاہےاورحدیث میں ہے کہ دجال مکہ اورمدینہ میں داخل نہیں ہوسکتا۔مولانامحمدمکی نے اپنے درس میں کہاکہ جولوگ قرآن کے مصادرسے پوری طرف واقف نہیں ہوتے وہ ان احادیث کاغلط مطلب نکالتے ہیں اورراہ راست سے بھٹک جاتے ہیں ۔دونوں احادیث اپنی جگہ درست ہیں ہوگایہ کہ دجال کعبہ کاطواف کرے گالیکن اس وقت اس نے دجالیت کادعویٰ نہیں کیاہوگااس لیے اسے اجازت ہوگی لیکن جب وہ

دجالیت کادعویٰ کرے گاتب اللہ رب العزت کی طرف سے اس پرپابندی لگادی جائے گااورمکہ اورمدینہ کے راستوں پرفرشتے متعین کردئیے جائیں گے۔اسی حدیث شریف کے تناظر میں مولانا محمد مکی صاحب نے عزازیل کا واقعہ سنایا کہ وہ بھی ملعون ہونے سے پہلے جنت میں ہی رہا کرتا تھا نا۔ اللہ پاک سے تو کچھ بھی پوشیدہ نہیں مگر پھر بھی اس کی آدم ؑ کو سجدہ نہ کرنے کی بے جا تاویلوں اور بحث سے پہلے تک اسے جنت میں رہنے دیا گیا

اور جیسے ہی اس نے حکم خداوندی کے خلاف جانے کی گستاخی کی ،اسے ملعون قرار دے کر جنت سے نکال دیا گیا اور وہ ابلیس جو پہلے فرشتوں کا سردار یعنی (عزازیل) تھا اب ابلیس اور دھتکارا ہوا قرار دیدیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…