منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

’’بچھو‘‘ کی پیدائش کس حیران کن طریقے سے ہوتی ہے؟ حضرت شیخ سعدی سے منسوب ایک سبق آموز واقعہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بدخصلت اور بُرے لوگوں کی پہچان کیلئے یوں تو کئی حکایات ،پندو نصائح کے انبارمل جاتے ہیں مگرشیخ سعدی ؒ نے بدفطرت لوگوں کی مثال بچھوکی پیدائش سے دیتے ہوئےان سے دور رہنے کی تلقین نہایت ہی دلچسپ پیرائے میں کی ہے۔ آپؒ فرماتے ہیں کہ بچھو کی پیدائش عام جانوروں کی طرح نہیں ہوتی ،اپنی ماں کے پیٹ میں جب یہ کچھ بڑا ہوجاتا ہےتواندر سے پیٹ کوکاٹنا شروع کردیتا ہے ، اور یوں سوراخ کرکے باہر آجاتا ہے ۔بچھو کی فطرت اور عادت پر غور کیا جائےتو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہاس نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے برائی ہی کی ہوگی ،یہی باعث ہے کہ ہر شخص اس سے نفرت کرتا ہے اور دیکھتے ہی مارڈالتا ہے ۔سعدی ؒ نے نہایت آسان مگر دلچسپ پیرائے میں مجلس یاراں کے انتخاب اور صحبت سے متعلق بچھو کی مثال دے کر اہل عقل کو شریف اور بدخصلت کی پہچان سمجھا دی۔آپؒ نے بچھو کی پیدائش کی مثال دے کر بدفطرت لوگوں سے علیحدہ رہنے کی تلقین کی ہے ۔ انسان کی نفسیات کا مسئلہ بے حد الجھا ہوا ہے ۔یہ بات آسانی سے سمجھ میں نہیں آسکتی کہ کوئی شخص شریف اور کوئی بدفطرت وبدخصلت کیوں ہے ، لیکن اس بات سے کسی طرح بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انسانوں میں یہ فرق موجود ہے ، اور اہل عقل کے لیے لازم ہے کہ اس فرق کو ہر معاملے میں ملحوظ رکھیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…