پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ حج کے موقع پر غلافِ کعبہ کوتین میٹر تک اوپر کیوں چڑھا یا جاتا ہے؟

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قبلہ اول مسلمانوں کیلئے دنیا میں مقدس ترین مقام ہے ۔ ہر سال مسلمان یہاں حج کیلئے آتے ہیں ۔حج ہر مسلمان کی ایک ایسی خواہش ہے جو وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بارضرور پوری کرنا چاہتا ہے ۔  ایک ہ اللہ کے نچلے حصے سے غلاف کو منگل کے روز قریباً تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا ہے۔

کعبہ کے نچلے حصے پر سفید رنگ کے کپڑے کا غلاف بھی چڑھا ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہر سال حج کے ایام کے دوران میں غلاف کعبہ کو طواف کے دوران میں حجاج کے بار بار چھونے سے بچانے کے لیے اوپر اٹھا دیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کعبہ کے نچلے غلاف کو تین میٹر تک اوپر اٹھاتے اور پھر اس کو کعبے کی دیوار کے ساتھ ہی لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔قبل ازیں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل محمد باقودہ کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا اور اس میں غلافِ کعبہ کو اٹھانے کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ اقدام غلاف کعبہ کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر کیا جاتا ہے۔طواف کے دوران حجاج کی بڑی تعداد کعبہ کے کپڑوں کو چھونے کی خواہاں ہوتی ہے اور اس سے غلاف کے کپڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض زائرین کعبہ کے غلاف کے کپڑے کو تبرک کے طور پر کاٹ بھی لیتے ہیں اور یہ ایک توہم پرستی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ حج کے اختتام پر غلاف کو پھر معمول کےمطابق کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…