جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں جان لیوا امراض کا شکار ہونے سے بچنے کیلئےیہ چیز ہر گز نہ کھائیں ؟

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی گھروں میں دسترخوان ذائقے دار بہترین کھانوں بالخصوص گوشت پر مشتمل خوراکوں سے بھر جائیں گے۔ تاہم ہمیں ان اشتہا انگیز پکوانوں کے قریب جانے سے قبل اچھی طرح سوچ لینا چاہیے کیوں کہ

ان میں سے بعض کھانوں کے سبب ہمیں مہلک امراض کا سامنا ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سُرخ گوشت کے زیادہ کھانے سے آٹھ عام معروف امراض کے سبب موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان امراض میں سرطان ، ذیابیطس ، امراض قلب اور اسی طرح موت کی “دیگر تمام وجوہات” شامل ہیں۔محققین نے تقریبا 5.37 لاکھ افراد کی معلومات کا جائزہ لیا جن کی عمر 50 سے 71 برس کے درمیان تھی۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد نے سرخ گوشت کی زیادہ مقدار استعمال کی اُن میں موت کے امکانات کی شرح سُرخ گوشت کم کھانے والوں کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ رہی۔ جن لوگوں نے سفید گوشت (مرغی اور مچھلی) کی زیادہ مقدار کا استعمال کیا وہ تحقیقی مطالعے کے دوران اُن لوگوں کی نسبت (تمام وجوہات کے سبب) 25 فیصد موت کا کم شکار ہوئے جنہوں نے سفید گوشت کا کم استعمال کیا تھا۔تحقیق کے لیے امریکا کی 6 ریاستوں اور دو میٹرو پولیٹن ریجنز سے تعلق رکھنے والے افراد کی غذائی عادات کا 16 برس تک جائزہ لیا گیا ۔ مطالعے میں ان افراد کے گوشت کے مجموعی استعمال کے علاوہ سُرخ اور سفید گوشت کے استعمال کا مکمل طور جائزہ لیا گیا۔سُرخ گوشت میں گائے اور دُنبے کے گوشت کو شامل کیا گیا جب کہ سفید گوشت میں مرغی ، شُتر مرغ اور مچھلی کو رکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…