اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مامون رشید دور کے قاضی اور محدث یحییٰ بن عقسم کا انتقال ہوا۔ وہ انتقال کے بعد کسی کو خواب میں ملے۔ ان سے اس شخص نے پوچھا کہ کیا ماجرا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عدالت میں مجھے کھڑا کر لیا اور کہا کہ اے شیخ بڑھاپے میں تو یہ کام کرتا رہا؟ بد کار بوڑھے!جس پر ان بزرگ نے کہا کہ یا اللہ ! میں نے تو آپ کے بارے میں یہ نہیں سنا۔اللہ تعالیٰ فرمانے لگا کہ تم نے کیا سنا ہے؟
تو بزرگ کہنے لگے کہ مجھے عبد الرزاق نے بتایا، انہیں معمر نے بتایا، انہیں زہری نے بتایا، انہیں عروہ نے بتایا، انہیں امی جان عائشہؓ نے بتایا، انہیں تیرے حبیب ﷺ نے بتایا، انہیں جبرائیل ؑ نے بتایا، انہیں آپ نے بتایاکہ جب کوئی اسلام میں بوڑھا ہو کر مرتا ہے تو اللہ عذاب دیتے ہوئے شرماتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ ہاں ان سب نے صحیح بتایا ہے۔ سچ بتایا ہے اور میں سب سچوں کا سچا ہوں ۔ جا موج کر تمہیں معاف کیا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس امت نے تو اللہ کو احادیث سنا دیں۔ سبحان اللہ!
جب اللہ نے ایک بزرگ کو کہا کہ بدکار بوڑھے تو بڑھاپے میں یہ کام کرتا ہے؟
9
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں