جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

طواف کے آغاز کی نشان دہی کیلئے غلاف کعبہ میں کن 5 چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آئی این پی ) غلافِ کعبہ پر سونے کی کڑھائی سے تیار کردہ پانچ قندیلوں کا اضافہ کردیا گیا جن میں سے ہر ایک پر ’’اللہ اکبر‘‘ تحریر ہے اور ان کا مقصد بیت اللہ کے اس کونے کی نشاندہی کرنا ہے جہاں حجرِ اسود نصب ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان امورِ حرمین شریفین کے عمومی نگراں ادارے (جنرل پریذیڈنسی) نے گزشتہ روز اپنے سرکاری ٹویٹ میں کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قندیلوں کا مقصد طواف کی ابتداء اور اختتام کی جگہ کو واضح کرنا ہے۔ اس سے پہلے سعودی مملکت کے عہد میں مقامِ آغازِ طواف کی نشاندہی کیلئے تین نشانیاں لگائی گئیں۔
ان میں پہلی نشانی مطاف کے صحن کے اندر سیاہ دائرے کی شکل میں تھی تاہم شاہ فہد کے دور کی توسیع میں اسے ختم کر دیا گیا۔ بعد ازاں دوسری نشانی کے طور پر زمین پر نمایاں رنگ سے ایک لکیر بنادی گئی جو حجر اسود کے مقابل باب صفا کی جانب پھیلی ہوئی تھی۔ یہ لکیر کئی سال تک ابتدائے طواف کا مقام جاننے میں نمایاں ترین ذریعہ بنی رہی۔ اس کے بعد زائرین کا ہجوم مسلسل بڑھنے کے نتیجے میں اس نشانی کی افادیت کم ہوگئی اور اسے بھی ختم کردیا گیا جس کے بعد حجرِ اسود کے عین سامنے کی دیوار پر سبز قمقمے نصب کردیئے گئے تاکہ ان سے طواف کے آغاز و اختتام کے مقام کی نشاندہی میں رہنمائی لی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…