اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک موریطانیہ میں ایک شہری نے اپنی بیٹی کے نکاح میں دولہے سے تقاضہ کیا کہ وہ اس کی بیٹی کو حق مہر میں رقم یا جائیداد دینے کے بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر 10 لاکھ مرتبہ درود بھیجے۔العربیہ نیوز کے مطابق دلہا ایک پڑھا لکھا اوراعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہے تاہم بیروزگاری کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے سسر نے اس سے حق مہر میں درود شریف پڑھنے کا مطالبہ کیا۔ دلہے نے یہ انوکھا حق مہر ادا بھی کردیا ہے جبکہ اس کے سسر کا مطالبہ ہے کہ اس حق مہر کو نکاح فارم میں بھی درج کیا جائے۔حق مہر میں درود شریف پڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔واضح رہے کہ حق مہر ا یک اسلامی اصطلاح ہے جو شادی کے وقت مرد کی طرف سے عورت کیلئے مخصوص کی جاتی ہے اور شریعت میں مہر کو نکاح کا ایک لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔
تم اگر میری بیٹی سے شادی کرنا چاہتے ہو تو ہادی برحق ، حضور سرور کائنات ﷺ پر دس لاکھ مرتبہ درود بھیجو ۔۔۔! آج کے دور میں یہ ایمان افروز بات کس نے کہی ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پرسی پولس
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ
-
تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
-
ملک بھر میں شدید سردی ،محکمہ موسمیات نے صو رتحال واضح کر دی
-
بااثر شخصیت نے تیسری بیوی بننے کےلیے کروڑوں کی پیشکش کی، معروف اداکارہ کا انکشاف
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
-
خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو ہوش آگیا،اصل حقائق سامنے آگئے
-
سر میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں ، پانچ سال سے انتظار میں تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم...
-
رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ
-
امریکا کی نئی شرط: ویزے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک بانڈ جمع کروانے ہوں گے
-
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
-
موٹرویز بند















































