مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)حج مسلمانان عالم کیلئے ایک ایسا مقدس فریضہ ہے کہ ہر مسلمان زندگی میں ایک بار ضرور حج کا مقدس فریضہ سر انجام دینا چاہتا ہے ۔ آج کل حجاج کرام حج پر جہاز پے جاتے ہیں مگر چین کے ایک مسلمان شہری نے تو کمال ہی کر دیا کہ سائیکل پر ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محمد بانا چون کا تعلق چین کے خودمختار علاقہ سنکیانگ سے ہے اوروہ 8150کلومیٹر کے سفر کے بعد گزشتہ روز مکہ پہنچ گیا۔قبل ازیں طائف پہنچے پر مقامی سائیکلنگ کلب نے ان کا شاندار خیرمقدم کیا ،بعد میں طائف سے کئی افراد سائیکلوں پر ان کے ہمراہ مکہ کیلئے روانہ ہوگئے۔