پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی، پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین تک کارروائی کا حکم

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایران نے اپنی دفاعی اور عسکری حکمتِ عملی میں جارحانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا ہے کہ نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب کو ایسی صلاحیتیں حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے ذریعے ضرورت پڑنے پر مخالف کی سرزمین میں بھی کارروائی کی جا سکے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا نقدی کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی عسکری استعداد کو اس سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی ممکنہ جنگ کی صورت میں کارروائی صرف ایرانی حدود تک محدود نہ رہے بلکہ دشمن کے علاقے تک بھی پہنچنے کی صلاحیت موجود ہو۔انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر واضح کیا کہ ایران کی نئی دفاعی پالیسی میں یہ صلاحیت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پاسداران انقلاب کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی جنرل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا کا دفاعی بجٹ ایران کے فوجی بجٹ سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے، تاہم ان کے بقول حالیہ تنازع کے دوران مخالف کی جانب سے کیے گئے تمام 14 حملے یا اہداف ناکام رہے۔رضا نقدی کے مطابق نئے فوجی ڈاکٹرائن کا بنیادی مقصد ایران کی عسکری پوزیشن کو اس انداز میں مضبوط کرنا ہے کہ ملک صرف دفاعی کارروائیوں تک محدود نہ رہے بلکہ ضرورت پڑنے پر جنگ کا دائرہ مخالف کے علاقے تک منتقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…