منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2026 |

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز سے متعلق تجویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ تازہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 3.43 ڈالر اضافے کے بعد 107.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 2.14 ڈالر مہنگا ہوکر 94.55 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کی تازہ تجویز مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی تجویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایک ہفتے کے اندر جوہری مذاکرات بحال کرنے کی بات کی گئی تھی، جبکہ تہران نے یہ شرائط امریکی اقدامات میں نرمی سے مشروط کی تھیں۔

تاہم ٹرمپ نے مذاکرات کے دروازے مکمل طور پر بند نہیں کیے۔ امریکی صدر نے اتوار کو فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے لیے بات چیت جاری رہ سکتی ہے، تاہم ایران کی پیش کردہ شرائط ان کی خواہش کے مطابق نہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن واشنگٹن جس نوعیت کا معاہدہ چاہتا ہے وہ مختلف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان پر وہ مسلسل غور کرتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے اور جنگ کے خاتمے کے بعد عالمی توانائی کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوسکتا ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق پیشکش اور امریکا کی جانب سے اسے مسترد کیے جانے کے بعد خطے میں سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں سرمایہ کار مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور تیل کی رسد پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…