جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

دبئی کے جبل علی میں یکے بعد دیگرے7دھماکے، بندرگاہ سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے صنعتی علاقے جبل علی میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،

جن کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور دور سے دھویں کے گھنے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق مختلف ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ عرب میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دبئی کے جبل علی صنعتی علاقے میں تقریبا 20 منٹ کے دوران کم از کم سات دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تاحال دھماکوں کی نوعیت، ان کی وجوہات یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ آیا دھماکے کسی صنعتی حادثے کے باعث ہوئے یا ان کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جبل علی بندرگاہ مشرق وسطی کی اہم ترین تجارتی بندرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں تجارتی جہاز آمدورفت کرتے ہیں۔ اس لیے وہاں پیش آنے والا کوئی بھی غیر معمولی واقعہ عالمی تجارت اور بحری نقل و حمل کے حوالے سے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔مزید سرکاری معلومات سامنے آنے کے بعد واقعے کی نوعیت اور اس کے اثرات کے بارے میں واضح تصویر سامنے آ سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…