ٹوکیو(این این آئی)جاپان نے فوکوشیما ایٹمی حادثے کے تقریبا 15 برس بعد دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کاشیوازاکی-کاریوا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔جاپانی کمپنی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق پلانٹ کے ایک ری ایکٹر نے بدھ کی شام باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا۔
ٹیپکو کے ترجمان نے بتایا کہ نیگاتا صوبے میں واقع پلانٹ کا یونٹ نمبر 6 شام 7 بج کر 2 منٹ پر شروع کیا گیا۔ اگرچہ صوبائی گورنر نے گزشتہ ماہ پلانٹ کی بحالی کی منظوری دے دی تھی، تاہم مقامی آبادی میں اس فیصلے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔














































