جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں ہفتے کو لاپتہ ہونے والے ایک چھوٹے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے تاہم جہاز میں سوار 10 افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کے حکام نے تصدیق کی کہ انڈونیشین ایئر ٹرانسپورٹ کا یہ ٹربوپروپ طیارہ سنیچر کی دوپہر اس وقت لاپتہ ہوا تھا جب وہ یوگیاکارٹا سے جزیرہ سولاویسی کے شہر مکاسر جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق پرواز کے دوران اچانک اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا تھا۔مکاسر کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد عارف انور نے میڈیا کو بتایا کہ مشترکہ امدادی ٹیموں کو ملبے میں طیارے کا ڈھانچہ، دم کا حصہ اور کھڑکیاں ملی ہیں۔















































