جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک منجمد کر دی

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا نے پاکستان، ایران، روس، صومالیہ، افغانستان سمیت مجموعی طور پر 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی کارروائی غیر معینہ مدت تک روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 21 جنوری سے نافذ ہوگا۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایسے ویزا درخواست گزاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے جن کے بارے میں خدشہ ہو کہ وہ امریکا میں جا کر ریاستی فلاحی نظام پر انحصار کریں گے، جسے قانونی اصطلاح میں ”پبلک چارج“ کہا جاتا ہے۔

فوکس نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے قونصلر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ قوانین کے تحت ویزا درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور ضرورت پڑنے پر درخواستیں مسترد کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران امیگرنٹ ویزا اسکریننگ اور ویٹنگ کے نظام پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے۔ ایسے افراد جن کی عمر زیادہ ہو، صحت کے مسائل ہوں، ماضی میں سرکاری مالی امداد حاصل کی ہو یا کسی ادارے میں دیکھ بھال کا ریکارڈ موجود ہو، انہیں ویزا جاری نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا اپنے طویل عرصے سے موجود قانونی اختیارات کے تحت ان ممکنہ تارکین وطن کو نااہل قرار دے گا جو امریکی عوام کی فلاحی سہولیات سے فائدہ اٹھانے یا ویلفیئر سسٹم پر بوجھ بننے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان 75 ممالک سے امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے افراد کی آمد کو روکا جا سکے جو عوامی فوائد پر انحصار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ”پبلک چارج“ سے متعلق قانون امریکی امیگریشن نظام کا کئی دہائیوں سے حصہ ہے، تاہم مختلف حکومتوں کے ادوار میں اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار مختلف رہا ہے، جبکہ قونصلر افسران کو اس حوالے سے خاصی صوابدید بھی حاصل رہی ہے۔

ویزا پابندی کی فہرست میں شامل ممالک میں افغانستان، پاکستان، ایران، روس، صومالیہ، بنگلہ دیش، مصر، عراق، شام، نائجیریا، مراکش، لبنان، نیپال، تھائی لینڈ، یمن سمیت ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکا اور کیریبین کے متعدد ممالک شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…