منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

روسی صدر کی کارٹون سیریز میں دھماکے دار انٹری؟ قوم کو نئے سال کا پیغام

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس بار سیاسی داو پیچ کے بجائے کارٹون کی دنیا میں قدم رکھ کر سب کو حیران کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے مشہور صدر پوٹن روسی کارٹون پروسٹوکواشینو میں آکر شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔صدر پوٹن نے باتیں کرنے والی بلی اور کتے کے ساتھ کارٹون کا حصہ نظر آئے اور اپنی قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی۔کارٹون میں افسانوی گاں پروسٹوکواشینو کے باسی اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے صدرِ روس کو اپنے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ اسکرین پر دیکھا۔خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب صدر پوٹن کا کردار کسی کارٹون میں پیش کیا گیا ہے اور یہ منظر نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا۔

ماسکو میں واقع پروسٹوکواشینو تھیم پارک میں بچوں کے ساتھ آئے والدین نے بھی کارٹون میں صدر کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔مرینا نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ کارٹون میں تو سب کچھ ممکن ہوتا ہے، پھر پوٹن کی انٹری کیوں نہیں؟ایک اور خاتون نے کہا کہ بچے پہلے ہی صدر پوٹن کو جانتے ہیں اس لیے انھیں کارٹون میں دیکھنا ان کے لیے دلچسپ ہوگا جبکہ غیر ملکی ناظرین کے لیے بھی یہ ایک منفرد تجربہ بن سکتا ہے۔صدر پوٹن کو کارٹون کیریکٹر میں پیش کرنے کا یہ منفرد خیال سویوزملتفلم اسٹوڈیو کی بورڈ چیئرپرسن یولیانا سلاشیوا کا تھا۔انھوں نے بتایا کہ روس اپنے کارٹون سابق کمیونسٹ ممالک، مشرقِ وسطی اور دیگر خطوں میں فروخت کرتا ہے اور اب چین میں بھی اپنی ثقافتی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔

یولیانا سلاشیوا نے واضح کیا کہ پروسٹوکواشینو میں صدر پیوٹن کی شمولیت کو سافٹ پاور کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس کا مقصد روسی ثقافت، اقدار اور قومی تشخص کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔کارٹون میں صدر کی یہ غیر متوقع انٹری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اسے کبھی دلچسپ تو کبھی حیران کن قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…