اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ’’تصویر میں موجود جاہل شخص کو ہٹا دو‘‘—بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق ایک دلچسپ مگر متنازع تجربہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید اور طنز کا نشانہ بن گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کے اے آئی چیٹ بوٹ ’’گروک‘‘ (Grok) سے متعلق یہ واقعہ خاصا زیرِ بحث ہے۔رپورٹس کے مطابق ’’ایکس‘‘ پر ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور لوک سبھا کے اسپیکر ایک ساتھ نظر آ رہے تھے۔ صارف نے اس تصویر کے ساتھ اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ تصویر میں سے ’’ان پڑھ شخص‘‘ کو ہٹا دیا جائے۔اس درخواست کے جواب میں گروک نے تصویر میں سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹا دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث کا آغاز ہو گیا اور یہ واقعہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔یہ واقعہ ایک بار پھر مصنوعی ذہانت کے استعمال، اس کی حدود اور سیاسی شخصیات سے متعلق حساسیت پر سوالات کھڑے کر رہا ہے۔















































