جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

جرمنی میں چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے بینک لوٹ لیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)جرمنی میں ایک غیر معمولی ڈکیتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ملزمان نے دیوار توڑ کر بینک میں داخل ہو کر بڑی رقم لوٹ لی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے مغربی شہر گیلسن کرچن میں واقع اسپارکاس بینک کی ایک شاخ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے کرسمس کی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کی دیوار میں سوراخ کیا اور اندر داخل ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان تقریباً ایک کروڑ یورو نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء سمیٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب بینک کا فائر الارم بج اٹھا، جبکہ اگلے روز بینک آنے والے صارفین کو بھی اس چوری کا علم ہوا، جس پر متعدد افراد بینک کے باہر جمع ہو گئے اور احتجاج کیا۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہفتے کی رات انہوں نے چند افراد کو قریبی پارکنگ گیراج کی سیڑھیوں سے بڑے بڑے بیگ اٹھائے گزرتے دیکھا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…