اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

چین نے 20امریکی کمپنیوں ،10افراد پر پابندیاں عائد کردیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

بیجنگ(این این آئی)چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے، ان کا چین میں داخلہ بھی بند کردیاگیا۔چینی حکام نے مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر تائیوان ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔

چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزا قدام کا چین سخت جواب دے گا۔وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا اسلحہ فراہم کرنے کی خطرناک کوششیں بند کرے۔ چینی اقدام گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11ارب 10کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا ۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…