سڈنی (این این آئی)سڈنی میں حملہ آور کو دبوچ کر بندوق چھیننے والے شامی ہیرو احمد الاحمد کو آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں پزیرائی ملنے لگی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمد الاحمد کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہادر شخص قرار دیا۔ڈشامی ہیرو احمد الاحمد کے لیے امریکی ارب پتی کی جانب سے 1 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ آن لائن فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم بھی شروع ہو گئی ہے جس کے تحت 10 لاکھ ڈالرز جمع کر لیے گئے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا اور حکام کی جانب سے ہیرو قرار دیے جانے والے 43 سالہ احمد الاحمد اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔حکام کے مطابق احمد الاحمد کو بازو اور ہاتھ میں گولی لگنے سے زخم آئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سینٹ جارج اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے دوران ان کی بہادری کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور انہیں متعدد جانیں بچانے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔















































