پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر کو لائیک کرنےپر طلاق ہو سکتی ہے،عدالت کا فیصلہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں ایک عدالت نے دلچسپ اور محتاط فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیگر خواتین کی پوسٹس کو لائیک کرنا ازدواجی تعلقات میں اعتماد کو نقصان پہنچانے کی بنیاد بن سکتا ہے اور طلاق کے مقدمے میں ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ ترکی کے شہر قیصری کا ہے جہاں ایک مرد اور اس کی بیوی نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے شوہر کو زیادہ ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے بیوی کو زرتلافی دینے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنی رائے میں بتایا کہ شوہر کی جانب سے دیگر خواتین کی تصاویر کو مسلسل لائیک کرنا ازدواجی اعتماد کو متاثر کرتا ہے۔ ابتدائی فیصلے کو شوہر نے چیلنج کیا، لیکن ایپلیٹ سپریم کورٹ نے بھی پہلے فیصلے کو برقرار رکھا۔

مقدمے میں بیوی نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے اس کی قدر نہیں کی، مالی تعاون فراہم نہیں کیا اور دیگر خواتین کی پوسٹس پر ردعمل ظاہر کرکے اپنی وفاداری کو نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب شوہر نے دعویٰ کیا کہ بیوی نے اس کے والد کی توہین کی، حسد ظاہر کیا اور آن لائن توہین آمیز جملے استعمال کیے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر شوہر یا شریکِ حیات کے غیر ذمہ دارانہ رویے ازدواجی تعلقات کے لیے قانونی پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…