پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

نیپال کے نئےکرنسی نوٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کھٹمنڈو  — نیپال کے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کے اجراء نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ نوٹ پر نیپال کا نیا نقشہ دکھایا گیا ہے جو متنازع علاقوں کو ظاہر کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپال کے مرکزی بینک نے حال ہی میں 100 روپے کے نوٹ جاری کیے ہیں، جن میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے شامل ہیں، جو بھارت کے ساتھ اختلافات کا سبب بن سکتے ہیں۔ نئے نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط ہیں اور اس کی اجراء کی تاریخ 2081 بی ایس درج ہے، جو 2024 کے مطابق ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نوٹ کا ڈیزائن گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، اس لیے جاری ہونے والے نوٹ پر 2024 درج ہے۔ یاد رہے کہ 2020 میں نیپال کی حکومت نے ملک کا ترمیمی نقشہ جاری کیا تھا، جس میں اہم اسٹریٹیجک علاقے کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا کو اپنی حدود میں شامل کیا گیا اور بعد میں پارلیمنٹ سے اس کی توثیق بھی کی گئی۔

گزشتہ سال سابق وزیرِ اعظم پشپا کمال ڈھال کی منظوری کے بعد 100 روپے کے نوٹ کا نیا ڈیزائن حتمی شکل اختیار کر چکا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹ میں پچھلے نقشے کی جگہ نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے اور یہ اب باقاعدہ استعمال کے لیے دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…