اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پرنسپل کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 15 سالہ طالبہ نے اسکول میں خودکشی کر لی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

نئی دہلی(این این آئی)چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں 15 سالہ طالبہ نے پرنسپل پر چھیڑ چھاڑ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے بعد اسکول کے اسٹڈی روم میں پھانسی لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جشپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششی موہن سنگھ نے بتایا کہ اسکول باغیچہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے جبکہ متاثرہ لڑکی پڑوسی ضلع سرگوجہ کے علاقہ سیتا پور کی رہائشی تھی۔پولیس کے مطابق نویں جماعت کی یہ طالبہ ایک نجی اسکول کے اسٹڈی روم میں ساڑی کے ذریعے چھت سے لٹک کر جان دے بیٹھی۔ واقعے کے فورا بعد پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا جس میں پرنسپل کو جنسی ہراسانی اور دست درازی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔واقعے کے بعد انویسٹیگیشن ٹیم نے اسکول میں تحقیقات کیں۔ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اسکول کیمپس میں قائم ہوسٹل غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسکول میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک 124 طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں سے 22 لڑکے اور 11 لڑکیاں ہوسٹل میں رہ رہی تھیں جبکہ ہوسٹل کے لیے لازمی اجازت نامے موجود نہیں تھے۔باغیچہ کے اسسٹنٹ کمشنر پردیپ رتھیا کے مطابق واقعے کی وجوہات کا حتمی تعین تحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ اس سلسلے میں مجسٹریل انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…