جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بیوی کی شاپنگ سے بچنے کا نیا طریقہ، شوہر نے اپنی گاڑی خود چوری کرلی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ماسکو (این این آئی )روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا ڈالا۔ یہ انوکھا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا لیکن پولیس نے اس کا انکشاف چند ماہ بعد اکتوبر میں کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہوگئی ہے۔ بعد ازاں خاتون نے دوبارہ اطلاع دی کہ انہیں کار کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر ملی ہے۔

پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گاڑی کے اگنیشن سوئچ پر خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار پائے گئے، تاہم تحقیقات کے دوران افسران کو شبہ ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔مزید تفتیش اور شواہد کے تجزیے کے بعد پولیس نے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کی جھوٹی کہانی گھڑی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…