انقرہ (این این آئی)ترکیہ کی صوبائی عدالت نے جنوری میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کیس میں 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، ہوٹل مالک بھی سزا پانے والوں میں شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں شمال مغربی ترکیے کے بولو پہاڑوں میں ایک 12 منزلہ ہوٹل میں آگ لگنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے جن میں34 بچے بھی شامل تھے۔
واقعے میں 137 افراد زخمی بھی ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت ہوٹل میں 238 مہمان موجود تھے جنہیں چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانی پڑیں۔ترک میڈیا کے مطابق ماہرین کے مطابق ہوٹل میں آگ سے بچائو کے بنیادی اقدامات کا فقدان تھا۔















































