جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

طالبان نے کابل یونیورسٹی میں ’’تشکیلِ استشھادی‘‘ کے نام پر خودکش حملہ آوروں کی رجسٹریشن شروع کر دی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے خودکش حملہ آوروں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے، اور اب تک 700 سے زائد نوجوان اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔
ذرائع اور “آماج نیوز” کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق، طالبان نے کابل یونیورسٹی میں ایک خصوصی یونٹ قائم کیا ہے جسے ’’تشکیلِ استشهادی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس مرکز میں ایسے نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے جو پاکستان میں حملے کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسی نوعیت کے مراکز دیگر صوبوں میں بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں نوجوان اپنی مرضی سے اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق، اب تک مجموعی طور پر 700 سے زائد افراد نے خودکش حملوں کے لیے رضاکارانہ اندراج کروایا ہے، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ یہ بھرتی مہم مختلف علاقوں میں باضابطہ طور پر منظم انداز میں چلائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، تاحال افغان طالبان کی قیادت کی طرف سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان یا تردید سامنے نہیں آئی۔ مقامی اور بین الاقوامی سیکیورٹی ادارے اس پیش رفت کو نہایت تشویشناک قرار دے رہے ہیں اور خطے میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…