جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اسرائیلی بمباری میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید

datetime 22  ستمبر‬‮  2025 |

غزہ( این این آئی)غزہ شہر کے صابرہ محلے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران اب تک 83 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صابرہ محلے میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔ امدادی کارکن اور مقامی لوگ ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اب بھی ملبے کے نیچے سے زندہ لوگوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور فائرنگ کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔وسطی غزہ کے بریج پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فضائی حملے میں سات فلسطینی شہید ہوئے جن میں چار بچے شامل تھے۔ یہ حملہ اقوام متحدہ کے ایک کلینک کے قریب ہوا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ غذائی قلت اور قحط کے باعث بھی اب تک 440 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 147 بچے شامل ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…