اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر سے متعلق اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو امریکا کا قریبی اور بہترین اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ کے ساتھ واشنگٹن کے خصوصی تعلقات ہیں اور قطر کے امیر ایک شاندار رہنما ہیں۔ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اگر اسرائیل قطر پر حملے کرے تو وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے کیا پیغام دینا چاہیں گے؟اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے میں اسرائیل کو غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، لیکن یہ حقیقت بھی ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور بہت سے لوگوں کو اس کا اندازہ نہیں۔
Reporter: What is your message to Netanyahu about strikes on Qatar?
Trump: They have be very careful. They have to do something about Hamas. But Qatar has been a great ally to the US. A lot of people don’t know that. pic.twitter.com/HyfZlLN1Ab
— Acyn (@Acyn) September 14, 2025