جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر یں گے ، امریکا

datetime 12  ستمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)امر یکا نے کہاہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرے گا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے وزیر تجارت ہاورڈ لیوٹنک نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا جلد ہی انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کر لے گا جب انڈیا روسی تیل خریدنا بند کر دے گا۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کے معاملات طے کر لیں گے، جب وہ روسی تیل خریدنا بند کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا تائیوان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ ہونے والا ہے۔اور انہوں نے عندیہ دیا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بھی جلد ایک تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔جنوبی کوریا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، لیکن اب دیکھتے ہیں کہ وہ کاغذی کارروائی مکمل کرتے ہیں یا نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ جارجیا میں ہنڈائی کے پلانٹ پر امیگریشن ریڈ نے کیا اس معاہدے کو مخر کیا، تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…