منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

افغان حکومت نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی عائد کر دی

datetime 10  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والے کئی مضامین ختم کر دیئے ہیں اور سینکڑوں کتابوں پر پابندی عائد کر دی جس کا مقصد نظام تعلیم کو اسلامی شریعت کے مطابق ڈھالنا بتایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ اعلی تعلیمی اداروں کے 18 مضامین بند کر دئیے گئے ہیں، 679 کتابیں نہیں پڑھائی جائیں گی جبکہ 201 مضامین کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ علما و ماہرین کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد جامعات کے نصاب کو اسلامی شریعت اور حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔حذف کیے گئے مضامین میں سیاسیات اور قانون سے متعلق موضوعات خاص طور پر شامل ہیں۔بنیادی حقوق، انسانی حقوق، جمہوریت، افغان آئین، خواتین کا سماجی کردار، تعلقات عامہ میں خواتین کا کردار، سیاسی نظام، سماجی علوم اور جنسی ہراسانی جیسے مضامین نصاب سے خارج کر دیئے گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان پالیسیوں سے افغانستان علمی و فکری تنہائی کا شکار ہو گا اور افغان ڈگریوں کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوگی، ساتھ ہی علمی صلاحیت رکھنے والے افراد ملک چھوڑنے یا غیر رسمی تعلیم کی طرف جانے پر مجبور ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…