جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو شدید وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقہ خالی کر دیں، کیونکہ اسرائیلی فوج نے زمینی اور فضائی حملوں میں تیزی لا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ پچھلے دو روز میں 50 عمارتیں تباہ کی جا چکی ہیں، اور یہ کارروائیاں صرف آغاز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ شہر میں زمینی آپریشن کو مزید بڑھایا جائے گا اور مقامی آبادی کو پہلے ہی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری جاری ہے، جسے انہوں نے “زبردست طوفان” کا نام دیا ہے۔ حماس کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر اس نے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا اور ہتھیار نہ ڈالے تو غزہ مکمل تباہی کا شکار ہو سکتا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی دفاعی وزیر اسرائیل کاتز نے اپنے بیان میں کہا کہ آج غزہ کے اوپر بمباری کا شدید طوفان برسے گا اور دہشت گرد ٹاورز زمین بوس کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حماس کے جنگجوؤں کے لیے آخری پیغام ہے: یرغمالیوں کو آزاد کریں ورنہ غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ دو دن قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک 12 منزلہ رہائشی بلاک کو تباہ کر دیا تھا جہاں بے گھر خاندان قیام پذیر تھے۔ اس سے تین گھنٹے قبل فوج نے اس عمارت اور اطراف میں خیموں میں موجود ہزاروں افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ عمارت حماس کے عسکری منصوبہ سازوں اور جاسوسی کے مرکز کے طور پر استعمال ہو رہی تھی، اور وہیں سے حملوں کی تیاری کی جا رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…