اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبہ کنڑ اور قریبی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ فوٹیجز میں عمارتوں، زمین اور گھروں کے سامان کو لرزتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہولناک زلزلے سے اب تک تقریباً 622 افراد جاں بحق اور 1500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ننگرہار کے جلال آباد شہر سے تقریباً 27 کلومیٹر مشرق کی سمت واقع تھا۔یہ زلزلہ حالیہ برسوں میں افغانستان کو لگنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے متاثرہ علاقوں میں تباہی اور جانی نقصان کی ایک بھیانک صورتحال پیدا کر دی۔
6.0 EarthQuake in Afghanistan , 20 died more than 100 injured in Kundar and Nangarhar !#Afghanistan #AfghanistanEarthquake #earthquake pic.twitter.com/wd7AP1qDtG
— Shehzad Qureshi (@ShehxadGulHasen) September 1, 2025