اسلام آباد آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد افراد ملبے اور کیچڑ تلے دب کر لاپتا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع چمولی میں جمعہ کی رات پیش آیا، جس کے بعد آنے والے کیچڑ کے سیلاب نے کئی گھروں اور گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ تھرالی مارکیٹ اور تھرالی تحصیل کمپلیکس مکمل طور پر کیچڑ اور ملبے سے بھر گئے ہیں۔ متعدد رہائشی عمارتیں، دکانیں اور گاڑیاں متاثر ہوئیں، جن میں عدالتی مجسٹریٹس کے مکانات بھی شامل ہیں۔ ساگوارا کے علاقے میں ایک عمارت کیچڑ سے بھرنے کے باعث ایک لڑکی دب گئی، جسے بچایا نہیں جا سکا۔حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور شدید بارشوں کے باعث سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق، کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور کئی مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔ علاقے میں گزشتہ رات سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے اور مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
🚨 Swift Army Response to Tharali Landslide 🚨
At approx 0040 hrs on 23 Aug 25, a mudslide struck Tharali, 25 kms from Rudraprayag in #Uttarakhand. #IndianArmy has activated HADR columns, medical teams and Search & Rescue Dogs from Rudraprayag and Joshimath. Army detachment at… pic.twitter.com/2ScnG8EOvc
— SuryaCommand_IA (@suryacommand) August 23, 2025