اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

مقروض باپ کی فیس بک پر بیٹی کے علاج کیلئے اپیل کے بعد خودکشی

datetime 11  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھن (این این آئی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھن میں قرض میں ڈوبے باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کیلئے مدد کی اپیل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ریئل اسٹیٹ سے وابسطہ مذکورہ شخص اپنی ذیابیطس کی مریضہ بیٹی کے لیے انسولین تک خریدنے کے قابل نہیں تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے دفتر میں سیکیورٹی گارڈ کی بندوق سے خود کو گولی مارلی، خودکشی کرنے والے شخص کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی شہری نے اپنی موت سے چند لمحے قبل لائیو ویڈیو میں مشہور شخصیات، صنعتکاروں اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کے خاندان کی مالی مدد کریں۔ ویڈیو میں وہ مسلسل روتا رہا اور کہہ رہا تھا کہ وہ قرض کے بوجھ اور مالی ذمہ داریوں سے ٹوٹ چکا ہے۔اس نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے انسولین خریدنے کی سکت بھی کھو بیٹھا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اہل خانہ نے فورا پولیس کو اطلاع دی، مگر جب تک وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، وہ مرچکا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ شخص کئی کروڑ روپے کے قرض میں مبتلا تھا اور گزشتہ کچھ برسوں سے شدید مالی دبا میں تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ اسے سیکیورٹی گارڈ کا ہتھیار کیسے ملا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…