پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

datetime 30  جون‬‮  2025 |

فیروزپور(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چھکا لگاتے ہی بلے باز موت کے منہ میں چلا گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز گینڈ پر چھکا لگتا ہے۔تاہم چھکا لگانے کے بعد بلے باز کو پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھتے اور پھر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بلے باز کو بے ہوش دیکھ کر باقی کھلاڑی دوڑ پڑتے ہیں اور اسے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن) کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔اس کی شناخت ہرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جسے کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔

ہرجیت سنگھ فیروز پور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دوران ایک 42 سالہ شخص کی بھی موت ہوگئی تھی۔اس کی شناخت رام گنیش تیوار کے نام سے ہوئی تھی، وہ شہر کے کشمیرا علاقے میں ایک فارم ہاؤس میں ایک کمپنی کی طرف سے منعقدہ میچ میں چھکا لگانے کے فوراً بعد گر گیا تھا۔رام گنیش تیوار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے لوگوں کی موت کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…