اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

امریکا کو ایرانی ہیکرز کے سائبر حملوں کا خوف، تھریٹ الرٹ جاری کردیا

datetime 23  جون‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی )ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز امریکی نیٹ ورکس پر سائبر حملے کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے تھریٹ الرٹ بھی جاری کردیا۔

تھریٹ الرٹ میں کسی مخصوص دھمکی کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن محکمے کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے امریکی نیٹ ورکس پر ہلکی سطح کے سائبر حملے ہوسکتے ہیں۔محکمے نے الرٹ میں بتایا کہ ایرانی حکومت سے منسلک سائبر گروپس بھی امریکا کے خلاف کارروائیاں کرسکتے ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے جاری الرٹ میں دعوی کیا گیا کہ ایرانی قیادت ان امریکی حکام کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بناسکتی ہے جنہیں وہ 2020 میں ایک اعلی ایرانی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجتی ہے۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق امریکی سکیورٹی ادارے تمام تر صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…