اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل ایران جنگ میں کسی اور ملک کی فوجی مداخلت پرانتباہ

datetime 19  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )قوام متحدہ نے کہا ہیکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا پھیلائوباعث تشویش ہے،دونوں ممالک اس جنگ کو بین الاقوامی بنانے سے گریز کریں، خدشات کی دوری کے لئے سفارتکاری ہی بہترین راستہ ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں بالخصوص ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش ہے،دونوں فریق اس تنازعے کو اس قدر طول مت دیں کہ یہ بین الاقوامی سطح تک پہنچ جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں کسی اور ملک کی فوجی مداخلت کے نتائج پورے خطے اور بین الاقوامی سطح پر سنگین ہوسکتے ہیں۔یواین سیکرٹری جنرل نے جنگ کے دوران ہلاکتوں ،زخمیوں ،گھروں اور اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے بلاجواز اور المناک نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی کے مسائل سے متعلق خدشات کی دوری کے لئے سفارتکاری ہی بہترین اور واحد راستہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر انسانیت کو جنگ سے بچانے کا مشترکہ فریم ورک فراہم کرتا اور تمام رکن ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ اس چارٹر، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…