اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران، اسرائیل جنگ:ترک صدر رجب طیب اردوان بھی میدان میں آ گئے

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور پاگل پن پر مبنی حملوں کا دفاع قانونی، فطری اور جائز حق ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنی حکمران جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری مذاکرات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ترکیہ کے ہمسایہ ملک ایران پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ چاہتا ہے کہ ان مسائل کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، ترکیہ اس حل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں نسل کشی کے جرائم میں ایڈولف ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…