پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کے تہران خالی کرنے کے مطالبے پر چین کا سخت ردعمل

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر ایران کے دارالحکومت تہران سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ حالات کو مزید خراب کرنے کے بجائے خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
“دھمکی آمیز بیانات، دباؤ میں اضافہ اور اشتعال انگیز اقدامات حالات کو بہتر نہیں بنائیں گے، بلکہ ان سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ تمام عالمی طاقتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایران و اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔

چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ممکنہ جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں اور دنیا بھر میں اس صورتحال پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چین نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…