بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایران، اسرائیل جنگ: روس نے امریکہ کو خبردار کردیا

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے مابین جاری تناؤ کے حوالے سے روس نے امریکہ کو واضح طور پر خبردار کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کو براہِ راست عسکری مدد فراہم کرنے یا اس بارے میں غور کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ایسا اقدام مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔

روسی حکام کے مطابق ماسکو، ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو سفارتی ذرائع سے کم کیا جا سکے۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں میں امریکہ کی شمولیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اس وقت اس تجویز پر غور کر رہا ہے کہ اگر حالات مزید بگڑتے ہیں تو وہ ایران کے خلاف فضائی کارروائی میں اسرائیل کا ساتھ دے سکتا ہے۔

اسی دوران قطر کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے امیر قطر کو ایک اہم خط موصول ہوا ہے۔ تاہم قطری حکام نے اس خط کی تفصیلات یا مندرجات کو ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یہ تمام سفارتی اور عسکری سرگرمیاں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…