اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پر بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے جنگی اختیارات سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان تمام اختیارات کو پاسداران انقلاب کی اعلیٰ شوریٰ کے سپرد کر دیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق تمام اہم فیصلوں کا اختیار ایرانی فوج کے بااختیار ادارے، پاسداران انقلاب کی شوریٰ کو منتقل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب جنگی حکمت عملی، جوابی کارروائیاں اور فوجی اقدامات کا مکمل اختیار مذکورہ ادارے کے پاس ہوگا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای ایک آسان ہدف ہیں، تاہم اس وقت امریکہ انہیں نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران نے غیر مشروط طور پر ہتھیار نہ ڈالے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ان بیانات کے بعد خطے میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…