اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی طیارے ترک فضائی حدود میں داخل ہوئے توان سےکیسا سلوک ہوا؟

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک فضائیہ نے ایران کی طرف جانے والے اسرائیلی جنگی طیاروں کی ترک فضائی حدود میں موجودگی پر فوری ردِعمل دیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک مؤقر اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ابتدائی حملے کے دوران اسرائیلی طیارے مختصر وقت کے لیے ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ جیسے ہی ترک ریڈار سسٹمز نے ان طیاروں کو شناخت کیا، ترک فضائیہ کے F-16 طیارے فوری طور پر فضا میں بلند ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے اسرائیلی جہازوں کو وارننگ دی اور فوری طور پر حدود سے نکلنے کی ہدایت کی، جس پر اسرائیلی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ترک فضائی حدود سے نکل گئے۔

ترک اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی، جو نیٹو کا رکن ملک ہے، کو اپنے انٹیلیجنس نیٹ ورک کے ذریعے ممکنہ اسرائیلی حملے سے قبل ہی آگاہی حاصل ہو چکی تھی۔ اسی بنا پر ترکی کی فضائی نگرانی کے نظام کو مشرقی سرحد پر پوری طرح متحرک کر دیا گیا تھا، جہاں 24 گھنٹے فضائی حدود کی کڑی نگرانی جاری ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…