تہران (این این آئی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے تمام شہروں کے باشندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انخلا کریں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اسرائیل کے تمام شہر اور تنصیبات اب جائز فوجی اہداف شمار ہوں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ فضائی و خلائی افواج اسرائیل پر درست نشانہ بنانے والے حملے کریں گی۔