اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ٹوئٹس کرنے پر صحافی کو سزائے موت

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صحافت سے وابستہ ایک شہری، ترکی الجاسر کو دہشت گردی اور ریاست سے غداری کے الزامات کے تحت سزائے موت دے دی گئی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، 40 سالہ ترکی الجاسر کی سزائے موت پر عمل درآمد اس وقت کیا گیا جب سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ ترکی الجاسر کو سنہ 2018 میں سکیورٹی اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے وقت ان کا موبائل فون اور کمپیوٹر بھی ضبط کیا گیا تھا۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مقدمہ کب دائر کیا گیا اور اس کی سماعت کہاں ہوئی۔

ترکی الجاسر ماضی میں سنہ 2013 سے 2015 کے درمیان ایک ذاتی بلاگ کے ذریعے سرگرم رہے، جہاں وہ عرب دنیا میں عوامی تحریکوں، خواتین کے حقوق، اور کرپشن جیسے موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کرتے تھے۔ انہیں 2011 میں عرب اسپرنگ کے دوران اپنے تبصرے اور تحریروں کی وجہ سے خاصی شہرت ملی۔

بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں سزائے موت کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور سعودی عرب بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں یہ سزا تیزی سے نافذ کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…