اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے بھارت کو بڑاجھٹکادیدیا

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نمائندہ خصوصی) ایران کی انقلابی گارڈ فورس (IRGC) نے اسرائیل کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے 73 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک منظم اور خفیہ آپریشن کے نتیجے میں کی گئیں، جس کے دوران ان افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی “موساد” سے روابط رکھنے اور اہم معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق، زیر حراست افراد میں بڑی تعداد بھارتی شہریوں کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے کافی عرصے سے نگرانی میں تھے، اور اب ان کے خلاف شواہد اکٹھے ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایرانی سکیورٹی اداروں نے الزام لگایا ہے کہ یہ نیٹ ورک ایران کی سلامتی کے خلاف سرگرم تھا اور حساس نوعیت کی معلومات اسرائیل کو منتقل کر رہا تھا، جس سے قومی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہوئے۔

حکام نے عندیہ دیا ہے کہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں۔

اس معاملے پر نہ تو بھارت اور نہ ہی اسرائیل کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…