بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ میں صدر کی تقریر کے دوران ایوان میں پاکستان کے حق میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں ارکانِ پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور اظہارِ یکجہتی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی ایرانی صدر نے اپنی تقریر کا آغاز کیا، اراکین پارلیمنٹ نے یک زبان ہو کر پاکستان کے لیے شکرگزاری کے نعرے لگائے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مثبت تعلقات کی جھلک دکھائی دی۔

یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات میں بہتری کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے درمیان ہونے والی حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

ایرانی ایوان میں پاکستان کے لیے لگائے گئے نعروں کو خطے میں باہمی اتحاد اور اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارے کی ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…