بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل، ایران تناؤ ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ واشنگٹن مزید اہمیت اختیار کر گیا

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں۔ ان کا یہ دورہ، جو طویل عرصے سے شیڈول تھا، خطے میں موجودہ سنگین حالات کے باعث مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں کے تناظر میں، فیلڈ مارشل کی واشنگٹن میں موجودگی پاکستان کے سفارتی اور تزویراتی کردار کو نمایاں کر رہی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی حکام سے متوقع ملاقاتیں، خطے میں جاری کشیدگی پر براہ راست تبادلہ خیال کا موقع فراہم کریں گی۔ اسرائیلی اقدامات سے مشرق وسطیٰ کے امن کو لاحق خطرات، نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستانی فوجی سربراہ کی امریکی دارالحکومت میں موجودگی ایک اہم پیغام رکھتی ہے۔

یہ موقع پاکستان کے لیے اس امر کو اجاگر کرنے کا بھی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے امن کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے۔ خطے میں ممکنہ تنازعات کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کی جانب سے ایک معتدل اور دانشمندانہ موقف عالمی سطح پر نئے زاویے سے سوچنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب، چین اور اب امریکہ کے دورے کیے، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ محض ایک عسکری قائد نہیں بلکہ ایک موثر سفارت کار کی حیثیت سے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے ان اقدامات کا مقصد نہ صرف پاکستان کے سیکیورٹی مفادات کا تحفظ ہے بلکہ انسداد دہشت گردی میں ملکی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا بھی ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے بھی پاکستانی افواج کے کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے حال ہی میں سینیٹ کی دفاعی کمیٹی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور انسداد دہشت گردی میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل کے ان سفارتی و دفاعی اقدامات نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد دی ہے۔ وہ پاکستان کو ایک پرامن، قابلِ اعتماد اور ذمہ دار شراکت دار کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں، جو نہ صرف اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرتا ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…