منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں کیدارناتھ یاترا سے واپسی پر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

datetime 16  جون‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے، حکام نے بتایا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو ایک مقدس مقام سے واپس لا رہا تھا جب وہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ ابھی احمد آباد کے رہائشی علاقے میں مسافر طیارہ گرنے سے ہلاک ہونے والے کم از کم 279 افراد کا سوگ منا رہے تھے۔ریاست اتراکھنڈ کے محکمہ ڈیزاسٹر رسپانس کے افسر نندن سنگھ راجوار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور تمام 6 مسافر ہلاک ہو گئے، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کیدارناتھ مندر سے روانہ ہوا تھا۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے کو انتہائی افسوسناک خبر قرار دیتے ہوئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنے کی تصدیق کی۔ضلع کے سیاحت کے افسر راہول چوبے کے مطابق موسم کی خرابی ممکنہ طور پر حادثے کی وجہ بنی۔کیدارناتھ مندر گرمیوں میں یاتریوں کے لیے قابلِ رسائی ہوتا ہے، جو سطحِ سمندر سے 3 ہزار 584 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، سخت چڑھائی سے بچنے کے لیے مالدار یاتری ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے چھوٹی سطح کی نجی کمپنیوں کی صنعت بھی قائم ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو اْسی زیارت گاہ کی طرف جا رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…